ایک نیوز: صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے، سونے کی فی تولہ قیمت میں 1200 روپے کا اضافہ دیکھا گیا۔
سونا 2 لاکھ 57 ہزار 700 روپے فی تولہ ہوگیا ، 10 گرام سونے کی قیمت میں 1029 روپے کا اضافہ ہوا،10 گرام سونا 2 لاکھ 20 ہزار 936 روپے پر پہنچ گیا ۔
عالمی مارکیٹ میں سونا 19 ڈالر کے اضافے سے 2458 ڈالر فی اونس کا ہوگیا ، چاندی کی فی تولہ قیمت 2 ہزار 850 روپے پر مستحکم رہی ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ 2روز سے سونے کی قیمت مستحکم تھی جس کی وجہ سے قیمت میں کوئی ردوبدل نہیں کی گئی تھی۔

کیپشن: The price of gold has been stable after a sudden big increase