پی ڈی ایم اے کا پنجاب میں مزید مون سون بارشوں بارے الرٹ جاری  

پی ڈی ایم اے کا پنجاب میں مزید مون سون بارشوں بارے الرٹ جاری  
کیپشن: PDMA has issued an alert for more monsoon rains in Punjab

 ایک نیوز: پی ڈی ایم اے نے پنجاب میں مزید مون سون بارشوں بارے الرٹ جاری کردیا۔ 
 ترجمان پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ مون سون بارشوں کا نیا سپیل 14اگست کی شام سے شروع ہو گا اور 18 اگست تک پنجاب میں مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے15اگست سے 18 اگست کے دوران جنوبی پنجاب کے بیشتر اضلاع میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کے امکانات ہیں۔
لاہور ، گجرانوالہ، راولپنڈی ،سرگودھا، ملتان، ڈیرہ غازی خان، بہاولپور ، فیصل آباد، ساہیوال اور گجرات ڈویژنز میں مون سون بارشیں متوقع ہیں،موسمی صورتحال کے بارے صوبے بھر کی متعلقہ انتظامیہ کو الرٹ جاری کر دیا ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات کے پیش نظر محکمے الرٹ رہیں،اربن فلڈنگ کے خدشہ کے پیش نظر انتظامیہ پیشگی انتظامات مکمل کرے۔ 
ڈی جی پی ڈی ایم اے کی کمشنرز، ڈی سیز ،واسا، محکمہ آبپاشی، ریسکیو، سول ڈیفنس اور دیگر متعلقہ محکموں کو الرٹ رہنے کی ہدایت ، پی ڈی ایم اے کنٹرول روم میں24گھنٹے صورتحال کی مانیٹرنگ ہو رہی ہے۔
 ڈی جی عرفان کاٹھیا عوام الناس سے التماس ہے کہ حکومتی ہدایات پر عملدرآمد یقینی بنائیں،پرانی عما ر تو ں کھمبوں اور آسمانی بجلی کی گرج چمک سے بچاؤ کیلئے محفوظ مقامات پر رہیں، ہنگامی صورتحال میں پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129 پر کال کریں ۔