الیکشن ترمیمی ایکٹ 2024:جسٹس سلطان تنویر احمد کی کیس سننے سے معذرت 

Aug 13, 2024 | 11:31 AM

ایک نیوز: لاہور ہائیکورٹ میں الیکشن ترمیمی ایکٹ 2024کے خلاف درخواست دائر کی گئی، جسٹس سلطان تنویر احمد نے کیس سننے سے معذرت کر لی۔
جسٹس سلطان تنویر احمد نے کہا کہ موجودہ درخواست سپریم کورٹ کے فیصلے کی تشریح سے متعلق ہے، میں لاہور ہائیکورٹ پرنسپل سیٹ پر دستیاب نہیں ہوں، میں آج ہی کیس فائل قائمقام چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کے پاس بھجوا رہا ہوں، جسٹس سلطان تنویر احمد نے شہری منیر احمد کی درخواست پر سماعت کی۔
 درخواست گزار کی جانب سے ایڈووکیٹ اظہر صدیق عدالت میں پیش ہوئے ،درخواست میں وفاقی حکومت، الیکشن کمیشن اور مختلف سیاسی جماعتوں کو فریق بنایا گیا ہے، ایکٹ کے ذریعے سپریم کورٹ کے مخصوص نشستوں کے فیصلے کو ختم کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔
موقف اختیار کیا گیا ہے کہ الیکشن ترمیمی ایکٹ 2024 کا اطلاق ماضی سے نہیں ہو سکتا، الیکشن ترمیمی ایکٹ 2024 کو غیر آئینی قرار دیا جائے، درخواست کے حتمی فیصلے تک پی ٹی آئی کے علاؤہ کسی دوسری جماعت کو مخصوص نشستیں دینے سے روکا جائے۔    

مزیدخبریں