77واں یوم آزادی،پنجاب میں پولیس نے سکیورٹی انتظامات مکمل کر لیے

77واں یوم آزادی،پنجاب میں پولیس نے سکیورٹی انتظامات مکمل کر لیے
کیپشن: 77th Independence Day, Police completed security arrangements in Punjab

ایک نیوز: پنجاب بھر میں77ویں یوم آزادی کے موقع پر پولیس نے سکیورٹی انتظامات مکمل کر لیے، لاہور سمیت صوبہ بھر میں 30 ہزار سے زائد پولیس افسران و اہلکار سکیورٹی و ٹریفک انتظامات پر مامور ہونگے۔
311ایلیٹ فورس، 163 کیو آر ایف ٹیمیں، 811 پٹرولنگ وہیکلز، 1460 موٹر سائیکل سوار ٹیمیں سکیورٹی کے فرائض سرانجام دیں گی، آئی جی پنجاب 150 واک تھرو گیٹس، 1500 میٹل ڈٹیکٹرز سے سکیورٹی انتظامات میں معاونت لی جائے گی ،ڈاکٹر عثمان انور لاہور سیف سٹیز اتھارٹی کے کیمروں سے تمام سرگرمیوں کی مکمل مانیٹرنگ کی جائے گی۔
  لاہور سمیت صوبہ بھر میں جشن آزادی کے 450 سے زائد پروگراموں کو فول پروف سکیورٹی فراہم کی جائے گی، پنجاب پولیس اے پلس کیٹیگری کے7اے کیٹیگری کے47بی کیٹیگری کے 370 پروگرامز شامل ہیں، آئی جی پنجاب کی سی سی پی او لاہور، آر پی اوز، سی پی اوز، ڈی پی اوز کو جشن آزادی سکیورٹی و ٹریفک انتظامات کی خود نگرانی کی ہدایت، پولیس افسران و اہلکار شہریوں کو جشن آزادی کی خوشیاں منانے کیلئے پر امن ماحول فراہم کریں۔
 آئی جی پنجاب نے کہا کہ پولیس، سپیشل برانچ، سی ٹی ڈی ، انٹیلی جنس ایجنسیاں، پٹرولنگ، ڈولفن سکواڈ،پیرو ، ٹریفک پولیس بہترین انتظامات یقینی بنائیں گے، آئی جی پنجاب ہلڑ بازی، ون ویلنگ، ہوائی فائرنگ، روڈز بلاک، خواتین کو تنگ کرنے والوں کے خلاف بلا تفریق سخت کاروائی کی جائے گی۔
 آئی جی پنجاب کا کہنا ہے شہری اسلامی شعار، قومی تہذیب کے مطابق آزادی کو بھرپور انجوائے کریں، تہذیب کا دامن نہ چھوڑیں۔