پاکستان سٹاک ایکسچینج، کاروبار کے اختتام  پر  102 پوائنٹس کی کمی

Aug 13, 2024 | 16:15 PM

ایک نیوز:  پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے اختتام  پر   ہنڈرڈانڈیکس 102 پوائنٹس کی کمی سے 77 ہزار 877 پوائنٹس پر بند ہوا۔

 دن بھر مجموعی طور پر 442 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا،  182 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 211 کے شیئرز میں کمی ہوئی ۔

مارکیٹ میں 59 کروڑ 24 لاکھ سے زائد شیئرز کا لین دین ہوا ، سٹاک مارکیٹ میں 19 ارب 76 کروڑ سے زائد مالیت کے شیئرز کے سودے ہوئے ، مارکیٹ کی بلند ترین سطح 78,275 جبکہ کم ترین سطح 77,817 پوائنٹس رہی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز    پاکستان سٹاک ایکسچینج  میں کاروبار کے اختتام  پر   ہنڈرڈ انڈیکس 589 پوائنٹس کی کمی سے 77 ہزار 980 پوائنٹس پر بند ہوا۔

مزیدخبریں