بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم دو ٹیسٹ میچز کیلئےلاہور پہنچ گئی 

Aug 13, 2024 | 09:36 AM

ایک نیوز: بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کے لیے لاہور پہنچ گئی۔ 
بنگلہ دیش ٹیم 14، 15 اور 16 اگست کو قذافی سٹیڈیم لاہور میں پریکٹس کرے گی، مہمان ٹیم 17 اگست کو اسلام آباد جائے گی، پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان پہلا ٹیسٹ 21 اگست سے راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔    
ٹیسٹ ٹیم کی قیادت نجم الحسن کریں گے، سکواڈ میں محمود الحسن، ذاکر حسین، شادمان اسلام، مومن الحق، مشفیق الرحیم، لٹن کمار داس، مہدی حسن، تیجل الاسلام، نعیم حسن، ناہید رانا، شریف الاسلام، حسن محمود اور سید خالد محمود شامل ہیں۔
 فاسٹ بولر تسکین احمد اور عوامی لیگ کے رہنما شکیب الحسن بھی بنگلا دیش سکواڈ کا حصہ ہیں، بنگلہ دیش کی ٹیم کو سخت سکیورٹی میں ہوٹل پہنچایا گیا ، بنگلہ دیش ٹیم آج آرام کرے گی۔    

مزیدخبریں