ملک میں زلزلے کے جھٹکے،سارا شہر لرز گیا

ملک میں زلزلے کے جھٹکے،سارا شہر لرز گیا
کیپشن: Earthquake shocks in the country, the whole city shook

ایک نیوز:امریکا کی ریاست کیلی فورنیا اور اسرائیل سمیت مشرق وسطی کے کئی ممالک میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ 
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق امریکی ریاست کیلی فورنیا کے شہر لاس اینجلس میں زلزلے کی شدت 4.4 نوٹ کی گئی، زلزے سے شہر کا مضافاتی علاقہ ایل سرینو لرز کر رہ گیا۔
 میڈیا کے مطابق زلزلے کے جھٹکے کیلی فورنیا کے جنوبی علاقوں میں بھی محسوس کیے گئے مگر کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ 
ایسٹ جرمن ریسرچ سینٹر برائے جیو سائنسز کے مطابق اردن اور شام میں زلزلے کی شدت 5.5 نوٹ کی گئی ہے جبکہ اسرائیل میں زلزلے کی شدت 5.2 نوٹ کی گئی۔