فیض حمید کی گرفتاری کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں لگتا،فواد چودھری 

Aug 13, 2024 | 00:04 AM

ایک نیوز:سابق وفاقی وزیرفواد چودھری نے کہا ہے فیض حمید کی گرفتاری کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں لگتا ، آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس میں فیض حمید کے سیاسی کردار کا ذکر نہیں ہے ۔  

تفصیلات کے مطابق ایک نیوزکے پروگرام ایک پاکستان میں گفتگو کے دوران سابق وفاقی وزیرفواد چودھری نے کہا فیض حمید کا کورٹ مارشل فوج کا اندرونی معاملہ ،ہم کیا کہہ سکتے ہیں، پاکستان میں ڈی جی آئی ایس آئی کے کردار سیاسی ہی رہے ہیں،نوید مختار واحد جنرل تھے جنہوں نے سیاست میں کوئی حصہ نہیں لیاتھا،فیض حمید کی گرفتاری کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں لگتا،آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس میں فیض حمید کے سیاسی کردار کا ذکر نہیں ہے۔ 

انہوں نے کہا بانی پی ٹی آئی ملک کی سب سے بڑی پارٹی کے سربراہ ہیں،بانی پی ٹی آئی ملک کے سب سے بڑے لیڈر،اس کو اسی تناظرمیں دیکھنے کی ضرورت ہے، اگر ملک میں استحکام چاہتے ہیں تو عوامی فیصلے کے تناظر میں دیکھنے کی ضرورت ہے، دو سوا2سال بانی چیئرمین اورپی ٹی آئی کوسیاست ختم کرنے کی کوشش کی گئی جو ناکام ہوئیں،بانی پی ٹی آئی کو نظر انداز کرنے سے ملک نہیں چل سکتا،پچھلے2ہفتوں میں بانی پی ٹی آئی نے بڑی لچک دکھائی ہے،بانی پی ٹی آئی نے مذاکرات کیلئے ایک نمائندہ بھی مقرر کردیا تھا،بانی پی ٹی آئی کو عزت دینی پڑے گی،اس طرح ہی ملک آگے چل سکتا ہے،بانی پی ٹی آئی کو عزت دینے کا مطلب پاکستان کے عوام کو عزت دینے کے برابر ہے، 25کروڑ کے ملک کو آگے لے جانے کیلئے ناراضگی کافی نہیں ہے،ناراضگی ملک کو آگے لیکر نہیں جاسکتی،متبادل راستہ نکالنا ہوگا، عوام کو یقین دلانے کی ضرورت کہ ملک کے مقتدر اعلیٰ عوام ہیں،یہ تب ممکن ہوگا جب عوامی مینڈیٹ کا احترام کیا جائے۔ 

فواد چودھری نے کہا آج کے سپریم کورٹ کے فیصلے سے چیف جسٹس کی ایکسٹینشن کی باتوں کو تقویت ملی،الیکشن ٹریبونل کو چیف جسٹس پاکستان نے کام کرنے سے روکا ہوا ہے،جب ٹریبونل کھل گئے توپنجاب میں ن لیگ کی کافی سیٹیں چلی جائیں گی،انہوں نے برطانیہ کے وزیراعظم کو مبارکباد کا فون کیا،وہاں سے ان کوکوئی فون نہیں آیا، پاکستان عالمی طور پر آئسولیشن کا شکار ہے،یورپی یونین کی لیڈرز کی جانب سے کوئی فون نہیں آیا،کہتے تھے کہ عرب ممالک سے پیسے آئیں گے وہ آج تک نہیں آئے،شہبازشریف ن لیگ کی اندرونی ن لیگ کی وجہ سے مشکلات کاشکار ہیں،ملکی معیشت کا بحران چل رہا ہے،عدلیہ کا بحران جنم لے چکا ہے،حکومت سے ملکی معیشت نہیں سنبھالی جارہی، عوام بجلی بلوں سے تنگ ہیں،بانی پی ٹی آئی عوامی موڈ،معاشی بحران کی وجہ سے اگلے2ماہ اہم قرار دے رہے ہیں۔  

مزیدخبریں