بل گیٹس آرٹی فیشل انٹیلی جنس  کی صلاحیتوں سے متاثر

Aug 13, 2023 | 21:42 PM

ایک نیوز:آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی بہت تیزی سے پیشرفت کر رہی ہے اور مائیکرو سافٹ کے شریک بانی بل گیٹس اس کی صلاحیتوں سے بہت زیادہ متاثر ہوچکے ہیں۔

ایک پوڈ کاسٹ میں بات کرتے ہوئے بل گیٹس کا کہنا تھاکہ  اے آئی چیٹ بوٹ چیٹ جی پی ٹی نے انہیں دنگ کر دیا ہے۔اگست 2022 میں بل گیٹس نے چیٹ جی پی ٹی نے ایڈوانسڈ پلیسمنٹ بائیولوجی (اے پی بائیو) کے امتحان میں سب سے زیادہ ممکنہ اسکور حاصل کرتے دیکھا تھا۔ چیٹ جی پی ٹی کو مائیکرو سافٹ کی شراکت دار کمپنی اوپن اے آئی نے تیار کیا تھا۔

جس کے بعد بل گیٹس نے اوپن اے آئی کے چیف ایگزیکٹو سام آلٹمین کو چیلنج کیا تھا کہ وہ ایسا چیٹ بوٹ تیار کریں جو اے پی بائیو کے امتحان میں بہترین اسکور حاصل کرسکے۔انہیں توقع تھی کہ ایسے چیٹ بوٹ کی تیاری میں کئی سال لگ جائیں گے۔

مگرچیٹ جی پی ٹی نے محض 2 ماہ میں اس ٹیسٹ میں مہارت حاصل کرلی اور انسانوں جیسی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔اب ایک سال بعد بل گیٹس کا کہنا ہے کہ وہ اب بھی اس ٹیکنالوجی مظاہرے کے بارے میں سوچتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ 'میں اب بھی اس مظاہرے پر دنگ ہوں، وہ واقعی بہت زبردست تھا'۔

حالیہ مہینوں میں انہوں نے اس ٹیکنالوجی کے حوالے سے کافی بیانات جاری کیے ہیں۔

مزیدخبریں