سوشل میڈیا کے عادی افراد کی ذہنی صحت کیلئے تھراپی ضروری قرار 

Aug 13, 2023 | 20:53 PM

ایک نیوز :یونیورسٹی کالج لندن کی طرف سے کی گئی تحقیق میں کہا گیا ہے کہ سوشل میڈیا کے عادی افراد کو ذہنی صحت بہتر بنانے کیلئے تھراپی دینی چاہیے۔

تحقیق میں سوشل میڈیا کی وجہ سے ذہنی مسائل کے شکار افراد کے رویوں پر غور کیا گیا۔ جنہوں نے سوشل میڈیا کے استعمال کو محدود کیا ان کے ذہنی دباؤ، گھبراہٹ اور اکیل پن کے مسائل میں افاقہ ہوا۔محققین کا خیال ہے کہ مکمل طور پر سوشل میڈیا استعمال نہ کرنے سے زیادہ بہتر تھراپی ہے۔

سوشل میڈیا اس وقت پریشان کن بن جاتا ہے جب کوئی شخص اس کے استعمال میں اس قدر مگن ہوجائے کہ وہ اپنی زندگی کی ذمہ داریوں کو فراموش کر بیٹھے یا روزمرہ کے امور کی انجام دہی میں مشکلات کا سامنا ہو۔

ریسرچرز نے دنیا بھر سے 2004 سے 2022 تک 2700 سے زائد تجرباتی تحقیقات کی روشنی میں نئی ریسرچ مرتب کی۔

مزیدخبریں