ایک نیوز:چین کے شہر شیان میں شدید بارشوں کے بعد مٹی کا تودہ گرنے سے 21 افراد ہلاک ہوگئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق چینی صوبے شانژی کے شہر شیان میں شدید بارشوں نے نظام زندگی کو شدید متاثر کیا ہے۔شدید بارشوں کے بعد ہونے والی لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے مٹی کا تودہ گرنے سے 21 افراد ہلاک ہوگئے جب کہ 6 افراد لاپتہ ہیں۔
حکام کا کہنا ہےکہ مٹی اورکیچڑ تلے دبے مزید 6 افراد کی تلاش جاری ہے، مٹی کے تودے کی زد میں آنے والے 2 مکانات مکمل تباہ ہوگئے۔علاقے میں 900 سے زائدگھروں کو بجلی کی فراہمی بھی معطل ہوگئی ہے۔
حکام کی جانب سے علاقے میں ریسکیو سرگرمیاں جاری ہیں تاہم بارش کے باعث مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔