سنی دیول کا نئے اداکار وں کو اداکاری پر توجہ دینےکامشورہ

سنی دیول کا نئے اداکار وں کو اداکاری پر توجہ دینےکامشورہ
کیپشن: Sunny Deol's advice to new actors to focus on acting

ایک نیوز:65 سالہ اداکار  سنی دیول نے نئی نسل کے اداکاروں کو مشورہ دیا کہ وہ تن سازی اور ڈانس کے بجائے اپنی توجہ اداکاری پر مرکوز کریں۔
 اداکار سنی دیول کا انٹرویو میں کہنا تھاکہ ہ فلم صنعت کو تن سازوں کے بجائے اداکاروں کی ضرورت ہے لیکن موجودہ نسل کے لوگ ڈانس اور باڈی بلڈنگ پر توجہ کرکے بیٹھے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ اگر آپ میں ٹیلنٹ ہے تو آپ کو ڈانس اور باڈی بلڈنگ کے بجائے ایکٹنگ پر توجہ دینی چاہیے، جس کی آج بہت ضرورت ہے۔

  اداکار نے یہ بھی کہا کہ یقینا آپ کو فٹ، مضبوط اور صحت مند ہونا چاہیے اور موسیقی بھی ہمارے کلچر کا حصہ ہے۔