ہری پور میں کار الٹنے کے بعد آتشزدگی، 5 افراد جھلس کر جاں بحق

Aug 13, 2023 | 18:37 PM

ایک نیوز: خیبرپختونخوا کے ضلع ہری پور میں تیز رفتار کار الٹ کر خوفناک حادثے کا شکار ہوگئی۔ 5 افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔

حکام کے مطابق جھاری کس انٹرچینج کے قریب حادثے کے بعد گاڑی میں آگ لگ گئی، جس کے نتیجے میں 5 افراد جھلس کر جان سے گئے۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ حادثے میں جھلس کر جاں بحق ہونے والے تمام افراد کا تعلق بنوں سے تھا، لاشوں کو ضروری کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

مزیدخبریں