کروڑوں روپے ہتھیانے کا الزام، راجہ بشارت کیخلاف مقدمہ درج

Aug 13, 2023 | 17:10 PM

ایک نیوز:سابق وزیر قانون پنجاب محمد بشارت راجہ کے خلاف شہری سے زمین کی ڈیل میں ایک کروڑ 30 لاکھ ہتھیانے کے جرم میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔
 سابق وزیر قانون ر اجہ بشارت کیخلاف مقدمہ راولپنڈی کے تھانہ صدر بیرونی میں امانت میں خیانت، خیانت مجرمانہ کے جرم میں متاثرہ شہری وقاص عزیز کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔

وقاص عزیز کا پولیس کو مقدمہ درج کراتے ہوئے کہنا تھا کہ محمد بشارت راجہ سے تین کنال زمین کا سودا پانچ لاکھ روپے فی مرلہ کے حساب سے طے پایا، محمد بشارت راجہ نے بلاکر اڈیالہ روڈ پر پنجاب ہاسنگ سوسائٹی کے قریب سڑک کے کنارے زمین و کاغذات دیکھائے جس پر طے شدہ رقم ایک کروڑ 30لاکھ روپے گواہوں کی موجودگی میں ادا کیے اور بقایا رقم ایک کروڑ 70لاکھ روپے رجسڑی کے وقت ادا کرنا طے پایا۔

محمد بشارت راجہ نے رجسڑی و قبضہ ایک ماہ میں دینے و کرانے کا وعدہ کیا لیکن بار بار تقاضا کرنے پر بشارت راجہ نے ٹال مٹول سے کام لینا شروع کر دیا اور فون بھی اٹینڈ کرنا چھوڑ دیا۔

  مدعی مقدمہ نے موقف اختیار کیا کہ دیرینہ مراسم ہونے کی وجہ سے رقم و سودے کی بابت تِحریر بھی نہ لکھی، محمد بشارت راجہ نے خیانت مجرمانہ کرتے ہوئے نہ زمین میرے نام کی اور نہ رقم جو امانت کے طور پر لی واپس کر رہا ہے لہذا قانونی کارروائی کی جائے۔ پولیس کا کہنا تھا کہ مقدمہ درج کرلیا گیا ہے تفتیش میں مصروف ہیں۔

 

مزیدخبریں