ایک نیوز: ایشین ہاکی چیمپئینز ٹرافی میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے عبدالحنان شاہد کو ایمرجنگ پلئیر کے ایوارڈ سے نواز دیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق بھارت کے شہر چنئی میں کھیلے گئے ٹورنامنٹ میں بھارت نے ملائیشیا کو شکست دیکر ٹرافی اپنے نام کی،پاکستان ایونٹ میں پانچویں پوزیشن حاصل کرسکا۔ایشین ہاکی فیڈریشن کا کہنا ہے کہ ٹورنامنٹ نے نئے کھلاڑیوں آگے آنے کا بہترین موقع فراہم کیا۔
عبدالحنان شاہد غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کرکے ٹورنامنٹ کے ایمرجنگ کھلاڑی کے طور پر اُبھر کے سامنے آئے۔
یاد رہے کہ بھارت میں کھیلی جارہی ایشین ہاکی چیمپئینز ٹرافی میں پہلی بار پاکستان کی ٹیم ایونٹ کے سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرنے میں ناکام رہی تھی، پاکستان کو آخری گروپ میچ میں بھارت کے ہاتھوں 0-4 سے شکست ہوئی تھی۔