ایک نیوز:نوجوانان پاکستان نے یوم آزادی کے موقع پرقوم کو احساسات بیان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم پاکستان کے مستقبل کو عزم اور ایمان کے ساتھ روشن کریں گے،ہمارے شہداء اور پاک فوج نے اپنے لہو سے محفوظ پاکستان کی بنیاد رکھی، ہم سب پر خصوصاً نوجوانوں پر شہداء کا خون قرض ہے۔
تفصیلات کے مطابق یومِ آزادی کے موقع پر نوجوانوں کا کردار اور انکے تاثرات،ملکی ترقی میں نوجوانوں کے کردار اور اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئےنوجوانانِ پاکستان نے یومِ آزادی کے موقع پر اپنے احساسات بیان کرتے ہوئے کہا کہ"پاکستان میرا گھر ہے اور اپنے گھر کی حفاظت کرنا میرا فرض ہے،اے نوجوانانِ وطن کمر بستہ رہو، ملک کی حالت زار اب تم ہی بدلو گے، تعلیم سے، یقین سے اور کردار سے،اپنا کل سنوارنا ہے تو آج بدلیں،کوئی بھی مشکل یو یا کیسے بھی ہوں حالات، ہم اپنے ملک کی تقدیر بدلیں گے۔
نوجوان کا کہنا ہے کہ پاکستان کا مستقبل زندہ قوم ہے۔
خدا کرے کہ میری ارضِ پاک پر اترے
وہ فصلِ گل جسے اندیشہء زوال نہ ہو
نوجوان کا مزید کہنا ہے کہ "ہم پاکستان کے مستقبل کو عزم اور ایمان کے ساتھ روشن کریں گے،ہمارے شہداء اور پاک فوج نے اپنے لہو سے محفوظ پاکستان کی بنیاد رکھی، ہم سب پر خصوصاً نوجوانوں پر شہداء کا خون قرض ہے،پاکستان کے نوجوان اپنے حالات کا شکار یا تماشائی نہیں وہ تبدیلی کے رہنما ہیں،پاکستانی نوجوان اپنی تقدیر خود سنبھال رہے ہیں اور ملک کے بہتر مستقبل کے لیے کام کر رہے ہیں۔
آپ دیکھیں گے کہ یہ نوجوان پاکستانی کس طرح اپنی صلاحیتوں کو استعمال کر کے مختلف شعبوں جیسے تعلیم، صحت، زراعت، توانائی، ٹیکنالوجی، میڈیا، فنون لطیفہ، کھیل وغیرہ میں اپنا حصہ ڈالتے ہیں،آپ دیکھیں گے کہ وہ کس طرح دوسرے نوجوانوں کو اپنے مشن میں ان کے ساتھ شامل ہونے کی ترغیب دے کر ان کو بھی بااختیار بنا سکتے ہیں،نوجوان پاکستان کی امید ہیں بلکہ وہی پاکستان ہیں۔