ایک نیوز: خیبر پختونخوا کےمختلف علاقوں بشمول ضم شدہ اضلاع میں جشن آزادی کی مناسبت سے تقریبات میں تیزی آگئی، بزرگوں، نوجوانوں اور خصوصاً بچوں کی بڑی تعداد جشن آزادی کی تیاریاں جوش و خروش سے کر رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق جشن آزادی کے سلسلے میں پشاور ، شمالی وزیرستان، جنوبی وزیرستان، کوہاٹ، باجوڑ، مہمند، خیبر، سوات، دیر، اورکزئی اور چترال میں کھیلوں سمیت ریلیاں اور دیگر تقریبات میں عوام کی بھرپور شرکت کا سلسلہ جاری ہے۔بزرگوں، نوجوانوں اور خصوصاً بچوں کی بڑی تعداد جشن آزادی کی تیاریاں جوش و خروش سے کر رہے ہیں۔اسکولوں اور کالجوں میں خصوصی تقریبات کا اہتمام جاری ہے۔
طلباء اور طالبات سبز ہلالی پرچم ہاتھوں میں تھامے ریلیوں میں شریک ہو رہے ہے،عوام کی جانب سے قومی پرچم لہرانے کے ساتھ ساتھ مختلف علاقوں میں پرچم کی تقسیم بھی جاری ہے۔