ایک نیوز:پشاور میں اسپیشل بچوں کیلئے پاک فوج کے تعاون چلنے والے امید سپیشل ایجوکیشن سکول میں 14 اگست کی مناسبت سے رنگارنگ تقریب کا انعقاد کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق بچوں نے خوبصورت انداز میں وطن عزیز سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے مختلف پروگرامز پیش کی،بچوں نے سبز ہلالی پرچم تھامے محبت کا انوکھا اظہار کیا،تقریب میں بچوں کے والدین اور اساتذہ نے بھی شرکت کی۔
شرکاء نے بچوں کی بھرپور حوصلہ افزائی کی اور کہا کہ" آج 14 اگست کے اس رنگا رنگ پروگرام میں بچوں کی مختلف ایونٹس دیکھ کر محسوس ہی نہیں ہوا کہ ہمارے بچے کسی جسمانی محرومی کا شکار ہیں،اس وقت اس سکول میں 171 بچے زیر تعلیم ہیں،امید سپیشل ایجوکیشن سکول پشاور میں بچوں کی تربیت کے لئے تربیت یافتہ اور ماہر سٹاف موجود ہے،بچوں کو مختلف قسم کے نیشنل اور انٹرنیشنل کورسز کرواۓ جاتے ہے تاکہ وہ دور جدید کے تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوۓ بچوں کو تربیت فراہم کر سکی۔
سکول میں بچوں کی ضروریات کے مطابق الگ الگ کلاسز ، لائبریری، ان ڈور اور آوٹ ڈور کھیلوں کا میدان، فیزیوتھیرپی روم ، سننے میں مدد دینے والے آلات اور میڈیکل روم، نفسیاتی کونسلنگ سمیت مکمل ائیر کنڈیشنڈ کلاس رومز کی سہولیات موجود ہیں۔
اسپیشل بچوں کے والدین کا کہنا ہے کہ ہم پاک فوج کے شکرگزار ہیں کہ انھوں نے ہمارے بچوں کیلۓ ایک ادارے کے ذمہ داری لی اور انکو اس قابل بنایا کہ وہ معاشرے میں شامل ہو سکیں،امید سپیشل ایجوکیشن سکول پشاور ہمارے جیسے والدین کے لیے امید کی کرن ہے، میری بیٹی نے پاک فوج کی طرف سے کھیلوں میں 7 گولڈ میڈلز جیتے ہیں اور حال ہی میں امریکہ سے جیت کے آئی ہے۔
سنیئر ماہر نفسیات کا کہنا ہے کہ اسکول کو یہ منفرد اعزاز بھی حاصل ہے کہ یہ بچے نیشل اور انٹرنیشنل لیول پر مختلف کھیلوں کے مقابلوں میں پاکستان کی نمائندگی کر رہے ہیں،بچوں کی ضروریات کو دیکھتے ہوئے مختلف قسم کے ورزشیں کروائی جاتی ہیں۔
پرنسپل امید اسپیشل ایجوکیشن سکول کا کہنا ہے کہ ہم پاک فوج کے شکرگزار ہیں کہ انھوں نے سکول کی دیکھ بھال کی ذمہ داری لی۔