ایک نیوز: مکہ مکرمہ میں عالمی اسلامی کانفرنس آج سے شروع ہوگی۔
رپورٹ کے مطابق کانفرنس میں سعودی وزیر اسلامی امور ڈاکٹر عبدالطیف آل شیخ افتتاحی خطاب کریں گے۔ عالمی اسلامی کانفرنس 2 روز پر مشتمل ہوگی جس میں پاکستان سمیت 85 ملکوں کے 150 علماء شریک ہوں گے۔
کانفرنس میں شرکاء 7پینلز پر مباحثہ کریں گے اور مباحثے کا موضوع 'رواداری اور بقائے باہمی کو فروغ دینا'، 'انتہا پسندی اور دہشت گردی' اور'علماء کرام اور دینی محکموں کے کردار' سمیت مسلمانوں کو درپیش دیگر مسائل پر بات کی جائے گی۔