کچے کے ڈاکوؤں نے پیٹرول پمپ کے منشی کو اغوا کرلیا، ہائی وے پر دھرنا

Aug 13, 2023 | 12:56 PM

ایک نیوز: قمبرانی لاڑو کے پیٹرول پمپ پر ڈاکوؤں نے منشی کو اغوا کرلیا اور کچے میں لے گئے۔

رپورٹ کے مطابق کندھ کوت میں قمبرانی لاڑو کے پیٹرول پمپ پر ڈاکوؤں نے دھاوا بول دیا اور پمپ کے منشی کو اغوا کر کے ساتھ لے گئے۔پولیس حکام کا کہنا ہےکہ منشی وحید ملک کو ڈاکوکچے کی طرف اٹھا کر لے گئے ہیں، واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری کچے کی طرف روانہ ہوگئی ہے۔

  منشی وحید ملک کے اغوا کے خلاف اہل علاقہ نے انڈس ہائی وے پر احتجاج شروع کردیا ہے،اور دھرنے کے باعث سندھ سے دیگر صوبوں کو آنے جانے والی ٹریفک معطل ہوگئی ہے۔کندھ کوٹ میں وحید ملک کے اغوا پر ضلع بھر میں پٹرول پمپز بھی احتجاجاً بند کردیئے گئے ہیں جس کے باعث عوام کو شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

مزیدخبریں