ایک نیوز: استحکام پاکستان پارٹی نےلاہور ،بہاولپور ،گوجرانوالہ ،سرگودھااورساہیوال کے ڈویژنل عہدیدار نامزد کردیے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق مراد راس لاہور ڈویژن کے صدر اور میاں خالد محمود جنرل سیکرٹری ہوں گے،نوریز شکور ساہیوال ڈویژن کے صدر اور دیوان اخلاق کو سیکرٹری جنرل نامزد کیا گیا ہے۔سعید اکبر نوانی کو سرگودھا ڈویژن کا صدر اور امیر حیدر سنگھا کو جنرل سیکرٹری بنا دیا گیا ہے۔
استحکام پاکستان پارٹی گوجرانوالہ ڈویژن کے لیے رانا نذیر احمد صدر اور مامون جعفر تارڑ سیکرٹری جنرل ہوں گے،سید مبین عالم کو آئی پی پی بہاولپور ڈویژن کا صدر اور سید تحسین گردیزی کو جنرل سیکرٹری نامزد کیا گیا ہے۔
استحکام پاکستان پارٹی نے سردار تنویر الیاس کو آزاد جموں کشمیر کا صدر نامزد کر دیا ہے ۔اسحاق خاکوانی ،عمران اسماعیل اور غازی گلاب جمال کو استحکام پاکستان پارٹی پاکستان کے مرکزی سینئر نائب صدور نامزد کیا گیا ہے۔سیکرٹری جنرل استحکام پاکستان پارٹی عامر کیانی نے پیٹرن ان چیف جہانگیر خان ترین اورصدر عبدالعلیم خان کی مشاورت سے تمام نوٹیفکیشن جاری کر دیے ہیں۔
استحکام پاکستان پارٹی کا مختلف شہروں کے ڈویژنل عہدیداروں کا اعلان
Aug 13, 2023 | 12:02 PM