گوادرمیں سکیورٹی فورسز کا آپریشن،2دہشتگرد ہلاک، 3 شدید زخمی

Aug 13, 2023 | 11:54 AM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: سکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران دہشت گردوں اور سکیورٹی فورسز میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس میں2دہشت گرد ہلاک اور تین زخمی ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق  گوادر میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر سکیورٹی فورسز نے آپریشن کیا، اس دوران دہشت گردوں نے فائرنگ شروع کر دی، سکیورٹی فورسز سے فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد مارا گیا۔فائرنگ کے تبادلے میں تین دہشت گرد زخمی بھی ہوئے ہیں، فائرنگ کا سلسلہ تاحال جاری ہے، جبکہ سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ جمعے کے روز بھی سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے مزبند کے پہاڑی سلسلے میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، آپریشن کے دوران 2 دہشت گرد مارے گئے جبکہ ایک دہشت گرد زخمی ہوا جسے گرفتار کر لیا گیا۔

مزیدخبریں