یوم آزادی پر غیر ملکی اہم شخصیات کی مبارک باد

Aug 13, 2023 | 10:56 AM

JAWAD MALIK

This browser does not support the video element.

ایک نیوز: پاکستان کے 76 ویں یوم آزادی کے پرمسرت موقع پر نامور ملکی شخصیات کے ساتھ غیر ملکی اہم شخصیات کی جانب سے بھی تہنیتی پیغامات جاری کیے جا رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق امریکی کانگریس رہنما جسیمین نے کہا کہ ہے کہ یوم آزادی مبارک، یہ 76 سال اور بہت سے آنے والے سال مبارک ہوں۔ امریکا پاکستان کا سب سے بڑا برآمدی مقام ہے اور مجھے یقین ہے کہ ہمارے تعلقات مضبوط ہوتے جا رہے ہیں، آئیں مستقبل میں مل کر کام کرنا جاری رکھیں۔

بیجنگ جینتائی آرٹ میوزیم کی جانب سے پاکستان کو یوم آزادی پر مبارک باد پیش کی گئی ہے اور میوزیم کے ڈپٹی ڈائریکٹر نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان کے جشن آزادی کے ساتھ سی پیک کی بھی دسویں سالگرہ منائی جا رہی ہے۔ مجھے یقین ہے کہ اس فریم ورک کے تحت پاک چین دوستی مزید بڑھےگی اور میری میری خواہش ہے کہ پاک چین دوستی سدا بہار ہو۔

ہیڈ آف روڈ اینڈ بیلٹ پروگرام سن چاؤ نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ میں پاکستان کے یوم آزادی کی تقریب میں شامل ہونے کیلیے اس پلیٹ فارم کو استعمال کرنا چاہتی ہوں۔ مجھے پاکستانی دوستوں کو جاننے کا بہت بڑا اعزاز حاصل ہوا ہے۔ پاکستان ایک ثقافتی ورثے، قدرتی وسائل، نوجوانوں کی آبادی اور قدرتی مناظر کے ساتھ ایک خوبصورت ملک ہے جو اپنے اتحاد، ایمان اور نظم وضبط کے ساتھ انتہائی ملنسار اور گرم جوش لوگوں کا ملک ہے۔ یہ سال دونوں ممالک کے لیے بہت خاص ہے۔ پاکستان کو یوم آزادی مبارک ہو، ہم ہمیشہ دوست رہیں گے۔

مزیدخبریں