لاہور:جشن آزادی کی تقریبات کا شیڈول جاری

لاہور:جشن آزادی کی تقریبات کا شیڈول جاری
کیپشن: لاہور:جشن آزادی کی تقریبات کا شیڈول جاری

ایک نیوز: صوبائی دارالحکومت لاہور میں جشن آزادی کی رنگا رنگ تقریبات کا سلسلہ شروع ہو گیا، ضلعی انتظامیہ کی جانب سے شیڈول بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جشن آزادی کی تقریبات میں پرچم کشائی، عمارتوں کا سجاوٹی مقابلہ اور آتش بازی کا مظاہرہ ہو گا، جشن آزادی سائیکل ریس، موٹر سائیکل و کار شو فیملی گالا اور شام موسیقی بھی ہو گی۔تقریری مقابلہ، مصوری کی نمائش اور خواتین کی "تعمیر پاکستان" کانفرنس بھی ہو گی، فیملیز کے لیے خصوصی طور پر لبرٹی مارکیٹ میں فیملی گالا منعقد کیا جا رہا ہے۔

13اور 14 اگست کی درمیانی شب کو شایان شان آتش بازی کا مظاہرہ ہو گا، 14 اگست کی شام فٹبال سٹیڈیم میں شاندار شام موسیقی منعقد کی جائے گی۔

انتظامیہ نے عوام سے گزارش ہے کہ تقریبات میں شامل ہونے کے لیے وقت سے پہلے تشریف لائیں، جشن آزادی ملی جوش و جذبہ سے منائیں اورباہمی عزت و تکریم کا خیال رکھیں۔

کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا نےپیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ آج رات  12 بجے گریٹر اقبال پارک میں شاندار آتشبازی کا مظاہرہ ہوگا۔فائر ورکس کی تقریب 10 سے 15 منٹ کے دورانیے پر مشتمل ہو گی۔ آج رات 12 بجے ایل ڈی اے سٹی اور گلبرگ میں بھی شاندار آتشبازی کا مظاہرہ ہوگا،رات 11:30 بجے لائٹ شو کا آغاز کر دیا جائے گا۔فائر ورکس 10 منٹ تک جاری رہے گا۔ شہریوں کی بڑی تعداد فائر ورکس دیکھنے آئے گی۔14 اگست کی صبح حضوری باغ میں  8.45am پر جشن آزادی مرکزی تقریب ہوگی جس میں وزیر اعلی پنجاب مہمان خصوصی ہونگے۔

کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا کا کہنا ہےکہ 14 اگست کی شام نشتر کمپلیکس میں جشن آزادی میگا میوزیکل پروگرام ہوگا۔بین الاقوامی شہرت یافتہ راحت فتح علی خان جشن آزادی میوزیکل پروگرام میں اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔تمام شہریوں کیلیے میوزیکل پروگرام میں انٹری اوپن ہے۔