محکمہ موسمیات کی ملک بھرمیں موسلادھاربارشوں کی پیشگوئی

Aug 13, 2023 | 09:05 AM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: کراچی میں مطلع مکمل طور پر ابر آلود ہے، محکمہ موسمیات کی جانب سے شہر میں وقفے وقفے سے بوندا باندی کی پیش گوئی کی گئی ہے جبکہ صبح  کے اوقات میں ہونے والی بوندا باندی سے موسم خوشگوار ہو گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں وقفے وقفے سے بوندا باندی کا بھی امکان ہے، کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 27.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ  کیا گیا۔

شہرِ قائد میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت32ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے، اس وقت شہر میں ہوا میں نمی کا تناسب 81فیصد ہے۔

محکمہ موسمیات کا بتانا ہے کہ جنوب مغرب سے ہوائیں 15 سے25 کلومیٹرفی گھنٹہ کی رفتارسےچلتی رہیں گی۔

دوسری جانب آج سے ملک کے مختلف حصوں میں بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج اسلام آباد، پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے بعض علاقوں میں موسلادھار بارش کا امکان ہے ۔

مزیدخبریں