عقرب/scorpio

Aug 13, 2023 | 08:21 AM

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
آپ خود کو کافی دنوں سے کسی جکڑن میں مبتلا محسوس کر رہے ہیں اور جس کام کو بھی کرنا چاہتے ہیں اس میں کوئی نہ کوئی رکاوٹ آ جاتی ہے، اس لئے یا حی یا قیوم اور یا کریم یا سلام کا ورد 500 بار روزانہ کریں، نماز کی پابندی اور با وضو رہنے کی کوشش ضرور ی ہے۔ جو لوگ عشق و محبت کے چکروں میں پڑے ہوئے ہیں وہ بری طرح ناکام ہوں گے۔ ایسے معاملے سے دور رہیں، اس میں صرف بدنامی ہی ہے۔

مزیدخبریں