ایک نیوز :بھارت نے چوتھے ٹی ٹوئنٹی میچ میں ویسٹ انڈیز کو شکست دے کر سیریز 2-2سے برابر کرلی۔
ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 178رنز بنائے ۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے شعمرون ہیٹمر 61 اور شائے ہوپ 45 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے اور ان کے علاوہ کوئی بھی بلے باز خاطر خواہ کھیل پیش نہ کر سکا۔بھارت کی جانب سے ارشدیپ سنگھ تین وکٹیں لے کر سر فہرست رہے ۔
بھارتی اوپنرز نے دھواں دار اننگز کھیلی اور ٹیم کو جیت دلانے میں اہم کردار ادا کیا ۔ یشاسوری جیسوال 84 سکور بنا کر ناٹ آوٹ رہے جبکہ شبمن گل 77 سکور بنا کر آوٹ ہوئے ، تلک ورما نے 7 رنز بنائے۔

کیپشن: بھارت نے چوتھے ٹی ٹوئنٹی میچ میں ویسٹ انڈیز کو شکست دیدی