نگران وزیراعظم کی تقریب حلف برداری، کون کون مہمان ہوگا؟

Aug 13, 2023 | 06:53 AM

ایک نیوز : نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کی حلف برداری کی تقریب 14 اگست (پیر) کو ہو گی، تقریب حلف برداری میں شرکت کے لئے مہمانوں کی فہرستیں تیار کر لی گئیں۔
ذرائع کے مطابق تقریب حلف برداری میں سبکدوش وزیر اعظم شہباز شریف بھی شرکت کریں گے، سابق حکومت کے اہم عہدیداروں اور اتحادی حکومت کے سابق وزراء کو دعوت نامے بھجوائے جا رہے ہیں۔
چیئرمین سینیٹ، سپیکر قومی اسمبلی، چیف جسٹس آف پاکستان کو دعوت نامے ارسال کر دیئے گئے، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی، سروسز چیفس، چیف الیکشن کمشنر کو بھی دعوت نامے بھجوا دئیے گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق چاروں صوبائی گورنرز اور نگران وزراء اعلیٰ کو بھی تقریب حلف برداری میں مدعو کیا جا رہا ہے۔

مزیدخبریں