ایشیا کپ 2023 کے لیے کمنٹری پینل کا  اعلان 

ایشیا کپ 2023 کے لیے کمنٹری پینل کا  اعلان 
کیپشن: ایشیا کپ 2023 کے لیے کمنٹری پینل کا  اعلان 

 ایک نیوز :ایشیا کپ 2023 کے لیے کمنٹری پینل کا اعلان بھی ہو گیا۔

تفصیلات کےمطابق ایشیا کپ 2023 کے لئے کمنڑی پینل کا اعلان کر دیا گیا، پاکستان سے تعلق رکھنے والے 4 کرکٹرز بھی کمنٹری پینل میں شامل ہو گئے،  پاکستان سے رمیز راجہ، وسیم اکرم، وقار یونس اور بازید خان ایشیا کپ کے کمنٹری پینل میں شامل ہیں۔ 

 دیگر کمنٹیٹرز میں بھارت کے روی شاستری، گوتم گھمبیر، عرفان پٹھان، سنجے منجریکر اور دیب داسگپتا شامل ہیں جبکہ بنگلی دیش کے اطہر علی خان سمیت سری لنکا کے رسل آرنلڈ اور نیوزی لینڈ کے سکاٹ سٹائیرس  بھی ایشیا کپ کے کمنٹری پینل میں شامل ہیں۔