سعودی عرب میں گرج چمک کیساتھ موسلادھار بارش

Aug 13, 2023 | 02:22 AM

ایک نیوز :سعودی عرب کے سیاحتی علاقے ابھا اورجبل السودا میں گرج چمک کیساتھ موسلادھار بارش اور ژالہ بار ی ہوئی جس سے سعودی عرب کا موسم خوشگوار ہوگیا۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب کے علاقے ابھا اور جبل السودا میں کالی گھٹائیں خوب جم کربرسیں جس سے جل تھل ایک ہوگیا ۔گرج چمک اور تیز ٹھنڈی ہواؤں کے باعث موسم مزید سرد ہوگیا جبکہ بارش کے باعث قدرتی نظاروں کی رعنائیوں اوردلکشی میں مزید اضافہ ہوگیا ۔موسم کو انجوائے کرنے کے لئے ملکی اورغیر ملکیوں کی بڑی تعداد قدرتی نظاروں سے محظوظ ہونے کے لئے ابھا پہنچ رہے ہیں۔

سعودی محکمہ شہری دفاع نے مقامی باشندوں اور مقیم غیرملکیوں سے کہا ہے کہ وہ بارش سے بچاؤ کیلئے ضروری تدابیر کا مشورہ دیا ہے۔ سرکاری خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق موسمیات کے  قومی مرکز کی رپورٹ میں بتایا کہ ’جمعہ سے پیر تک سعودی عرب کے بیشتر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا سلسلہ جاری رہے گا‘۔ 

 قومی مرکز کا کہنا ہے کہ ’بارش سے سیلابی صورتحال کا خدشہ ہے۔ ژالہ باری بھی ہوگی‘۔ 

مزیدخبریں