انجو نے بھی 14اگست پر اپنا پیغام دے دیا

Aug 13, 2023 | 01:43 AM

ایک نیوز : بھارت سے پاکستان آنے والی لڑکی انجو (فاطمہ)نے کہا ہے کہ پاکستان کے لوگ بہت اچھے اور مہمان نواز ہیں ، ہندوستانی میڈیا میرے حوالے سے منفی پروپیگنڈہ بند کر دے۔

تفصیلات کےمطابق یوم آزادی کی مناسبت سے بھارت سے پاکستان آنے والی لڑکی انجو (فاطمہ) اور اس کے خاوند نصراللہ کے ساتھ“ میٹ اینڈ گریٹ“ سیشن کا اسلام آباد میں اہتمام کیاگیا۔

میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے بھارتی لڑکی انجو( فاطمہ) کا کہنا تھا کہ مجھے پاکستان میں بہت عزت ملی ، پاکستانیوں کے حوالے سے بہت ڈرایا گیا تھا لیکن یہاں آ کر لوگوں کو ویسا نہیں پایا۔گفتگو میں انجو (فاطمہ) نے کہا چودہ اگست کا ویلکم بہت اچھے انداز سے کیا جا رہا ہے ، پاکستان کے لوگ بہت اچھے اور مہمان نواز ہیں ، پاکستانی بریانی بہت پسند آئی کچھ پاکستانی کھانوں کے نام ابھی معلوم نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسلام قبول کرنےکےبعد بہت عزت مل رہی ہے ہندوستانی میڈیا میرے حوالے سے منفی پروپیگنڈہ بند کر دے ۔انجو کے شوہر نصر اللّٰہ نے بتایا انہوں نے اپنی بیوی کو کمراٹ اور لواری ٹاپ پر گھمایا اور انجو کا ویزا بڑھانے کیلئے بھی درخواست دائر کر دی ہے ۔

مزیدخبریں