ویرات کوہلی نے کپتان بابراعظم کی تعریفوں کےپل باندھ دیئے

Aug 13, 2023 | 00:49 AM

ایک نیوز: بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان کے بارے میں کہا ہے کہ ’بابراعظم تمام فارمیٹ کا بہترین کھلاڑی ہے‘۔ 

سابق کپتان ویرات کوہلی کاانٹرویو میں کہنا تھاکہ بابراعظم کے ساتھ میرا پہلا براہ راست تعارف 2019 ورلڈ کپ میں ہوا تھا، عماد کے ساتھ میرا پہلے ہی سے رابطہ تھا اور عماد نے بتایا کہ بابراعظم تم سے ملاقات کرنا چاہتا ہے۔اس کے بعد بابراعظم کے ساتھ ایک نشست ہوئی اور ہم نے کرکٹ کے بارے میں تفصیلی بات چیت کی، پہلے ہی دن سے بابراعظم نے بہت عزت اور تعظیم کا اظہار کیا‘۔بابر اعظم کے رویے میں آج تک کوئی تبدیلی نہیں آئی اس حقیقت کے باوجود کہ اب وہ دنیا کے بہترین کھلاڑیوں میں شمار ہوتا ہے جو تمام فارمیٹ میں کا شاندار کھلاڑی ہے۔

سابق بھارتی کپتان کے مطابق ’بابراعظم نے اپنی کارکردگی میں تسلسل برقرار رکھا ہے اور میں جب بھی بابراعظم کا میچ دیکھتا ہوں تو اچھا لگتا ہے‘۔

مزیدخبریں