ایک نیوز : پاکستان کے8ویں نامزد نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ منسٹرزانکلیو سے پنجاب ہاؤس منتقل ہوگئے۔
نگران وزیراعظم کو سکیورٹی وجوہات کے باعث پنجاب ہاؤس منتقل کیا گیا، تاہم وہ وزیراعظم ہاؤس خالی ہونے تک پنجاب ہاؤس میں ہی رہیں گے، اور حلف اٹھانے کے بعد وزیراعظم ہاؤس منتقل ہوں گے۔
خیال رہے کہ آج 12 اگست 2023 کو وزیر اعظم شہبازشریف اور اپوزیشن لیڈر راجاریاض نے اتفاق رائے کے بعد انوار الحق کاکڑ کا بطور نگران وزیر اعظم نام فائنل کیا تھا۔جس کے بعد صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی نے آئین کے آرٹیکل 224 ایک اے کے تحت انوارالحق کاکڑ کی بطور آٹھویں نگران وزیراعظم تعیناتی کی منظوری دی۔