استحکام پاکستان پارٹی نے پی ٹی آئی،ق لیگ کی وکٹیں اڑادیں

Aug 13, 2023 | 00:33 AM

ایک نیوز: استحکام پاکستان پارٹی نے پی ٹی آئی،ق لیگ کی وکٹیں اڑادیں۔ استحکام پاکستان پارٹی کے سینئر رہنما میاں خالد محمود سے ملاقات کے دوران پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق سابقہ ٹکٹ ہولڈر مسلم لیگ ق ارشاد نذیر گل اور جنرل سیکرٹری ٹریڈ ونگ پی ٹی آئی لاہور ڈیوڈ گل، نائب صدر ٹریڈ ونگ پی ٹی آئی سمی گل نے بھی آئی پی پی میں شمولیت کا اعلان کردیا۔

  مسلم لیگ ن کے رہنما منصف گل نے بھی میاں خالد محمود کے ساتھ ملاقات کے دوران آئی پی پی میں شمولیت کا اعلان کردیا۔ محمد اعجاز نجار اور سابقہ صدر پی ایس ایف اوکاڑہ رانا علی نے بھی استحکام پاکستان میں شمولیت کا اعلان کردیا۔

آئی پی پی سینئر رہنما میاں خالد محمود نے تمام رہنماؤں کو پارٹی میں خوش آمدید کہا اور پارٹی پرچم کے مفلر بھی گلے میں پہنائے۔سیاسی رہنماؤں نے جہانگیر خان ترین اور عبدالعلیم خان کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ۔

رہنماؤں نے کہا کہ انشاءاللہ جہانگیر خان ترین اور عبدالعلیم خان کی قیادت میں ملک تعمیر و ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن ہوگا۔

مزیدخبریں