ایک نیوز نیوز: امیر تحریک لبیک پاکستان کے قافلے امیر سعد حسین رضوی کی زیر قیادت فیض آباد پہنچ گئے۔ کارواں اور مارچ میں عوام کا جم غفگیر امڈ آیا۔
تفصیلات کے مطابق لوگوں کی انتظار کی گھڑیاں ختم ہوگئیں۔ امیر تحریک لبیک پاکستان سعد رضوی فیض آباد جلسہ میں شرکت کیلئے پہنچ گئے۔ اس موقع پر عوام کا جوش دیدنی تھا۔
اس موقع پر عوام کا کہنا تھا کہ اس بارایک نہیں لاکھوں نوجوان خادم حسین رضوی بننے کیلئے راولپنڈی فیض آباد کی سرزمین پر پہنچے ہیں، کیونکہ عرصہ دراز سے کوئی پاکستان کی خاطر متحد نظر نہیں آیا۔ ہر جماعت اپنے ایجنڈے اور مفادات کو ملک و قوم سے پہلے سمجھتی ہے۔ لیکن ٹی ایل پی جیسی پارٹی سے ہر کسی کو امید کی کرن نظر آرہی ہے، تحریک لبیک پاکستان اب عوامی طاقت کی سب سے بڑی سیاسی جماعت بن چکی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ فیض آباد محض ایک پل نہیں، یہ صرف اینٹوں اور پتھروں کا مجموعہ نہیں اور نہ ہی یہ محض ایک گزرگاہ کا نام ہے۔ درحقیقت فیض آباد وہ یادگار مقام ہے جہاں ختم نبوت کے 8 شہداء کا خون جذب ہوا ہے۔