رحیم یارخان: منی بس پر ٹریلر الٹنے کا اندوہناک واقعہ، 13 افراد جاں بحق

Aug 13, 2022 | 21:42 PM

ایک نیوز نیوز: رحیم یار خان کے علاقے فیروزہ میں دل دہلا دینے والا سانحہ پیش آیا ہے۔ جہاں گڑھے میں پھنسی منی بس پر ٹریلر الٹنے کے نتیجہ میں 13 افراد زندگی کی بازی ہار چکے ہیں۔

ریسکیو حکام نے بتایا ہے کہ فیروزہ کی مرکزی شاہراہ پر ایک منی بس سیوریج کی وجہ سے بننے والے گڑھے میں پھنس گئی تھی۔ جس پر ٹریلر الٹ گیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق سانحہ میں 13 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔ تاہم بارش کے باعث ریسکیو آپریشن میں مشکلات کا سامنا ہے۔ ریسکیو میں اب تک 5 زخمیوں کو بھی نکالا جاچکا ہے۔ ریسکیو حکام کے مطابق زخمیوں اور لاشوں کو رورل ہیلتھ سنٹر فیروزہ منتقل کردیا گیا ہے۔ 

مزیدخبریں