اوورسیز پاکستانیوں کا سعد رضوی کی کال پر لبیک، دیدنی جذبہ

Aug 13, 2022 | 20:49 PM

ایک نیوز نیوز: تحریک لبیک پاکستان کے امیر سعد رضوی نے آج راولپنڈی کے فیض آباد چوک پر نظریہ پاکستان کانفرنس منعقد کرنے کا اعلان کیا ہے۔ جس میں شرکت کے لیے ملک بھر سے قافلے رواں دواں ہیں۔ اس موقع پر کارکنوں کا جذبہ دیدنی ہے۔

جو امیر تحریک سعد رضوی کی کال پر گھروں سے نکل آئے ہیں۔ لیکن یہ جذبہ صرف پاکستان میں مقیم افراد میں ہی نہیں بلکہ اوورسیز میں بھی دیکھا جارہا ہے۔ سوشل میڈیا پر بہت سے تصاویر وائرل ہورہی ہیں۔ جن میں اوور سیز پاکستان اپنے قائد کی کال پر صرف جلسے میں شرکت کے لیے پاکستان پہنچ رہے ہیں اور پانی تصاویر شیئر کررہے ہیں۔

جلسے میں شرکت کے لیے معذور افراد بھی دیوانہ وار آرہے ہیں۔ ہر جانب فضا نعروں سے گونج رہی ہے۔ 

مزیدخبریں