انتظار کی گھڑیاں ختم، کشمیر پریمئر لیگ کا باقاعدہ آغاز

KPL season 2
کیپشن: KPL season 2

ایک نیوز نیوز: انتظار کی گھڑیاں ختم، کشمیر پریمئر لیگ میں پہلا میچ چمپئین راولاکوٹ ہاکس اور نئی شامل ہونے والی ٹیم جموں جانباز کے مابین ہوگا۔ 

تفصیلات کے مطابق شاہد آفریدی جموں جانباز کو لیڈکر رہے ہیں۔ جبکہ چمپئین راولاکوٹ ہاکس کو محمد عامر لیڈ کر رہے ہیں۔ 

 آزاد کشمیر کے صدر نے کشمیر پریمئر لیگ سیزن 2 کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ساری دنیا مین اس لیگ سے کشمیر کا نام پہنچے گا۔ اس لیگ سے دنیا بھر میں ہمارے کشمیر کاز کو فائد ہوگا۔ اس لیگ کو یوم آزادی کے ساتھ منسلک کرنا بھی بہت اہم ہے۔ 

صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چودہری کا مزید کہنا تھا کہ اس لیگ سے ہمارا کشمیر کا دنیا مین اجاگر ہوگا۔ آزاد کشمیر کے دارلحکومت میں یہ ایک انٹر نیشنل ایونٹ ہو رہا ہے۔ مظفرآباد سری نگر میں ایسا کوئی ایونٹ نہیں ہو سکتا یہ فرق آزاد اور مقبوضہ کشمیر ہے۔ 

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2022-08-13/news-1660398475-2997.mp4

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2022-08-13/news-1660398477-1585.mp4

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2022-08-13/news-1660398479-3539.mp4