اسلام آباد ہائیکورٹ میں آئندہ ہفتے اہم ترین کیسز کی سماعت ، ڈیوٹی روسٹر جاری

Aug 13, 2022 | 18:40 PM

ایک نیوز نیوز: اسلام آباد ہائیکورٹ میں آئندہ ہفتے ملک کے اہم ترین کیسز کی سماعت ہوگی ۔ سماعت کے لیے ججز کا ڈیوٹی روسٹر جاری کردیاگیا۔

قائم مقام چیف جسٹس کی ہدایت پر ڈپٹی رجسٹرار کی جانب سے 15 اگست  سے 19 اگست تک کے لیے روسٹر جاری کیاجس کے مطابق آئندہ ہفتے کیسوں کی سماعت کے لیے 6 سنگل  اور تین ڈویژن بنچ دستیاب ہونگے

قائم مقام چیف جسٹس عامر فاروق  ، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب،جسٹس طارق محمود جہانگیری اور جسٹس بابر ستاراور  جسٹس ثمن رفعت امتیاز کیسوں کی سماعت کریں گے جبکہ جسٹس ارباب طاہر  آئیندہ ہفتے رخصت پر ہونگے اور چیف جسٹس اطہر من اللہ ، جسٹس محسن اختر کیانی پہلے ہی  رخصت پر ہیں،قائم مقام چیف جسٹس کی ہدایت پر لارجر بینچ اور خصوصی بینچ بھی سماعت کے لیے دستیاب ہوگا۔

مزیدخبریں