ایک نیوز نیوز: آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کی قرارداد کثرت رائے سے منظور ہوگی ہے۔ 15 ویں آئینی ترمیم کے بعد آزاد جموں کشمیر الیکشن کمشن بلدیاتی انتخابات کرانے کا مجاز نہیں ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق بلدیاتی انتخابات سے متعلق آئینی ترمیم کا مسودہ یہ ہے کہ بلدیاتی انتخابات کرانے کے لئے الیکشن کمشن بلدیات قائم کر دیا جائے گا۔ الیکشن کمشنر بلدیات کا تقرر وزیر اعظم اور قائد حزب اختلاف کے مشاورت سے کرے گا۔ الیکشن کمشنر بلدیات کے تقرر پر قائد ایوان اور قائد حزب اختلاف کے مابین اتفاق نہ ہونے کی صورت میں معاملہ پارلیمنٹ کی کمیٹی کو بھیجا جائے گا۔ سپریم کورٹ یا ہائی کورٹ کے جج کی اہلیت کا حامل شخص یا آزاد کشمیر حکومت کا گریڈ اکیس کا افسر الیکشن کمشنر بلدیات مقرر ہو سکے گا۔ الیکشن کمشنر بلدیات کی ممبر کے اہلیت ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج یا گریڈ بیس کے افسر کے برابر ہوگا۔
آئین میں اس موقعہ پر ترمیم تجویز کی گئی جب الیکشن کمشن کی جانب سے بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کا شیڈول بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ چیف الیکشن کمشنر کی جانب سے 28 ستمبر کو بلدیاتی انتخابات کا کروانے کا حکم دیا گیا تھا۔ الیکشن کمیشن نے 11 اگست کو الیکشن کا شیڈول جاری کیا تھا۔ الیکشن شیڈول کے جاری ہونے کے صرف
دو روز بعد ہی چیف الیکشن کمشنر کے اختیارت آئینی ترمیم کے زریعے سلب کر نے کا عمل شروع کر دیاگیا۔