ایک نیوز نیوز: افغانستان کے دارالحکومت کابل کے مغربی حصے میں دھماکے میں تین افراد ہلاک اور چار زخمی ہو گئے۔ زخمی ہونے والوں میں دو طالبان فائٹرز بھی شامل ہیں۔
افغان میڈیا کے مطابق دھماکہ دشت برچی کے علاقے میں الیکٹرانک شناختی کارڈ آفس کے سامنے ہوا۔
پی ڈی 13 کے کمانڈر عبدالرحمان نافے نے بتایا کہ دھماکہ ایک موٹر سائیکل میں نصب دھماکہ خیز مواد کے پھٹنے سے ہوا۔ عبدالرحمان نافے نے مزید کہا کہ دھماکے کے تین ذمہ داران کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2022-08-13/news-1660397495-6079.mp4