سونے کی فی تولہ قیمت میں 500 روپے مزید کمی

Aug 13, 2022 | 18:15 PM

ایک نیوز نیوز: عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافے کے باوجود پاکستان میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔

صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے جاری کردہ بیان کے مطابق 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت میں 500 روپے مزید کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 1 لاکھ 38 ہزار 500 روپے ہوگئی ہے۔ بیان کے مطابق 24 قیراط سونے کی 10 گرام قیمت میں 429 روپے کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

جس کے بعد 10 گرام سونے کی نئی قیمت 1 لاکھ 18 ہزار 741 روپے ہوگئی ہے۔ 22 قیراط سونے کی نئی قیمت 1 لاکھ 8 ہزار 846 روپے ہوگئی ہے۔ دوسری جانب عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 12 ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ جس کے بعد سونے کی فی اونس نئی قیمت 1802 روپے ہوگئی ہے۔ 

مزیدخبریں