ایک نیوز نیوز: بھارتی ریاست آسام کی رہائشی 15 سالہ لڑکی نے محبت ثابت کرنے کےلئے ایڈز شدہ محبوب کے خون کا انجکشن جسم میں لگا لیا۔
رپورٹ کے مطابق ضلع سولکاچی سے تعلق رکھنے والی نابالغ لڑکی نے اپنی محبت کو ثابت کرنے کے لئے اپنے بوائے فرینڈ کے “ایچ آئی وی پازیٹو” خون کو انجیکشن کے زریعے اپنے جسم میں داخل کرلیا۔ لڑکی پہلے بھی 3 دفعہ اپنے محبوب کے ساتھ گھر سے بھاگ چکی ہے۔
دونوں کی ملاقات فیس بک پر ہوئی تھی اور لڑکے کی جانب سے اپنے مہلک مرض کا بتانے کے باوجود لژکی اس کی محبت میں گرفتار ہوگئی ۔ ہجو کے ستڈولہ گاؤں سے تعلق رکھنے والا لڑکا ایڈز کی جان لیوا بیماری میں مبتلا ہے اور ایچ آئی وی پازیٹیو ہے۔ پولیس نے لڑکے کو گرفتار کرلیا ہے اور لڑکی کو ڈاکٹروں کی زیر نگرانی رکھا گیا ہے تاہم لڑکی نے کہا ہے کہ اسے پروا نہیں کہ اس کے ساتھ کیا ہوتا ہے میرے محبوب کو چھوڑ دیا جائے ۔ پولیس کے مطابق لڑکے نے لڑکی سے کہا بھی کیا تھا کہ وہ خود میں اپنا خون انجیکٹ نہ کرے، لیکن وہ نہیں مانی۔