یوم آزادی، یکجا ہو کر قومی ترانہ پڑھنے کا ریکارڈ بنایا جائے گا

Aug 13, 2022 | 17:58 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز نیوز: یوم آزادی کے موقع پر آج 50 سے زائد شہروں میں ایک ساتھ قومی ترانہ پڑھا جائے گا۔ 

سابق وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی ڈاکٹرافتخار درانی نے سماجی رابطہ ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا آج تا ریخی جشن آزادی منایا جائے گا۔ 50 سے زائد شہرون میں قوم ایک ساتھ قوم ایک ساتھ قومی ترانہ پڑھے گی۔ اور حقیقی آزادی کے اس سفر میں بھرپور شرکت کرے گی۔ عمران خان نے اس قوم کو حقیقی معنی میں قوم بنا دیا ہے۔ آج سب پاکستان کی خاطر نکلیں گے۔ 

مزیدخبریں