کامن ویلتھ گیمز: پاکستان کا نام روشن کرنے والے پہلوان وزیراعلیٰ کے مہمان 

کامن ویلتھ گیمز، پاکستان ،نام روشن ،پہلوان ،وزیراعلیٰ کے مہمان 
کیپشن: کامن ویلتھ گیمر میں تمغے حاصل کرنے والے پہلوان وزیراعلیٰ کے مہمان بنے۔

ایک نیوز نیوز: کامن ویلتھ گیمز میں سلور میڈل جیتنے والے ریسلرزمان انور، شریف طاہر اور کانسی کا تمغہ جیتنے والے علی اسد وزیراعلیٰ آفس پہنچے۔ جہاں انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی سے ملاقات کی۔ انہوں نے کامن ویلتھ گیمز میں میڈلز جیتنے پر ریسلرز زمان انور، شریف طاہر اور علی اسد کو مبارکباد دی اور ان کی پیشہ ورانہ مہارت کی تعریف بھی کی۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے زمان انور، شریف طاہر کو 10،10 لاکھ جبکہ علی اسد کو 5 لاکھ روپے کا انعام دیا۔ انہوں نے اعلان کیا کہ گوجرانوالہ، ملتان اور لاہور میں عالمی معیار کے سپورٹس ارینا بنائے جائیں گے۔ جہاں کھلاڑیوں کو عالمی معیار کی سہولیات دستیاب ہوں گی۔ انہوں نے کھلاڑیوں کے لیے غیرملکی کوچ اور تربیت کے لیے بیرون ملک بھجوانے کا اعلان بھی کیا۔ 

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2022-08-13/news-1660393439-1831.mp4

انہوں نے کہا کہ یہ پہلوان پاکستان کا سرمایہ ہیں، جنہوں نے کامن ویلتھ گیمز میں جیت کر پاکستان کا نام روشن کیا۔ دعاگو ہوں کہ کھلاڑیوں کی فتوحات کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے۔ اس موقع پر صوبائی وزیر کھیل ملک تیمور مسعود، پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ محمد خان بھٹی، سیکرٹری کھیل، ڈی جی سپورٹس بورڈ پنجاب اور دیگر حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔