کابل میں طالبان کا خواتین مظاہرین پر تشدد، منتشر کرنے کے لئے ہوائی فائرنگ

Aug 13, 2022 | 17:09 PM

ایک نیوز نیوز: افغانستان کے دارالحکومت کابل میں طالبان فائٹرز نے احتجاجی مظاہرے میں شرکت کرنے والی خواتین کو منتشر کرنے کے لئے ماراپیٹا اور ہوائی فائرنگ کی۔

 تقریباً 40 خواتین وزارت تعلیم کی عمارت کے سامنے کام کرنے کے حقوق اور سیاسی حقوق کے لئے احتجاج کر رہی تھیں اور روٹی، روزگار اور آزادی کے نعرے لگا رہی تھیں، جب طالبان نے انہیں منتشر کرنے کے لئے ہوائی فائرنگ کی۔ 

مظاہرہ کرنے والی خواتین نے بھاگ کر دکانوں میں پناہ لینے کی کوشش کی، لیکن طالبان نے ان کا پیچھا کیا اور انہیں رائفلوں کے بٹوں سے مارا۔ 

خواتین مظاہرین نے بینر اٹھا رکھا تھا جس پر لکھا تھا اگست 15 ایک سیاہ دن ہے

مظاہرین انصاف، انصاف، جہالت نامنظور کے نعرے لگا رہے تھے۔

مظاہرے میں شامل اکثر خواتین نے طالبان کے احکامات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے نقاب بھی نہیں پہنا ہوا تھا۔ 

مظاہرے کی کوریج کرنے والے صحافیوں کو بھی طالبان نے مارا پیٹا۔

مزیدخبریں