ایک نیوز نیوز: وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ سلمان رشدی کے ساتھ جو ہوا، یہ اس کے گستاخانہ فعل کا نتیجہ ہے۔ سلمان رشدی نے نبی کریم ﷺکی شان اقدس میں جو شر انگیزی کی، وہ ہر مسلمان کے لیے ناقابل برداشت ہے۔
تفصیلات کے مطابق چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ نبی کریم ﷺ کی ذات اقدس پر ہماری جان بھی قربان ہے، سلمان رشدی ان منفی قوتوں کا آلہ کار ہے جو مذہب کے نام پر فساد پھیلانے کی سازش کر رہی ہیں۔
سلمان رشدی ان منفی قوتوں کا آلہ کار ہے جو مذہب کے نام پر فساد پھیلانے کی سازش کر رہی ہیں۔ سلمان رشدی کی ناپاک جسارت نے مسلمانوں کے جذبات کو بری طرح مجروح کیا ہے۔ خاتم النبین حضرت محمدصلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا احترام ہر مسلمان کے ایمان کا لازمی حصہ ہے۔ #SalmanRushdie
— Parvez Elahi (@ChParvezElahi) August 13, 2022
ہر مسلمان کا دل نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی محبت سے سرشار ہے۔ نبی پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شان اقدس کوالفاظ میں بیان کرنا ممکن نہیں۔ محسن انسانیت حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اپنے اعلیٰ کردار اور اسوہ حسنہ کے ذریعے دنیا کیلئے ایک مثال بنے۔
— Parvez Elahi (@ChParvezElahi) August 13, 2022
کسی بھی مہذب معاشرے میں انبیاء کرام کی شان میں گستاخی کا تصور بھی نہیں کیا جاسکتا۔
— Parvez Elahi (@ChParvezElahi) August 13, 2022
آزادی اظہار کی آڑ میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شان میں گستاخی ہر گز برداشت نہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا ہے کہ سلمان رشدی کی ناپاک جسارت نے مسلمانوں کے جذبات کو بری طرح مجروح کیا ہے ۔ خاتم النبین حضرت محمد ﷺ کا احترام ہر مسلمان کے ایمان کا لازمی حصہ ہے۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ ہر مسلمان کا دل نبی کریم ﷺ کی محبت سے سرشار ہے۔
پرویزالٰہی نے کہا کہ نبی پاک ﷺ کی شان اقدس کو الفاظ میں بیان کرنا ممکن نہیں۔ محسن انسانیت حضرت محمد ﷺ اپنے اعلیٰ کردار اور اسوہ حسنہ کے ذریعے دنیا کیلئے ایک مثال بنے، کسی بھی مہذب معاشرے میں انبیاء کرام کی شان میں گستاخی کا تصور بھی نہیں کیا جاسکتا۔ آزادی اظہار کی آڑ میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شان میں گستاخی ہرگز برداشت نہیں۔