شہباز گل کے ڈرائیور کے برادر نسبتی نعمان اور سسر ظفر اقبال مقدمے سے ڈسچارج

Aug 13, 2022 | 16:22 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز نیوز: اسلام آباد ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے بغاوت کے الزام میں گرفتار پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کے ڈرائیور کے برادر نسبتی ملزم نعمان اور سسر ظفر اقبال کو مقدمے سے ڈسچارج کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی مقامی عدالت نے شہباز گل کے ڈرائیور کے برادر نسبتی نعمان کو رہا کرنے کا حکم دےدیا ہے،جوڈیشل مجسٹریٹ نوید خان نے ملزم نعمان اور سسر ظفر اقبال کو مقدمہ سے ڈسچارج کردیا،عدالت کی جانب سے 2 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا تھا۔

درخواست گزار نے کہا کہ پولیس جھوٹے مقدمات میں گرفتار کرنا  چاہتی ہے،اس مقدمے میں میرا کوئی کردار نہیں،میرے خلاف لگائے گئے مقدمات قابل ضمانت ہیں،نیاز اللہ نیازی ایڈوکیٹ اور سعید خان ایڈووکیٹ کے زریعے درخواست دائر کی گئی تھی۔

عدالت نے ریمارکس دیئے کہ مدعی اہلکار کا بیان بھی ریکارڈ نہیں کیا گیا نا ملزم کا کوئی خاص کردار ثابت ہوا،اگر مستقبل میں شواہد مل جائیں تو عدالت کی اجازت سے ملزم کو گرفتار کیا جاسکتا ہے،شہباز گل کے ڈرائیور کے سسر ظفر اقبال کی 26 اگست تک عبوری ضمانت منظور کر کے پولیس کو گرفتاری سے روک دیا ہے۔

عدالت نے 10 ہزار نقد مچلکوں کے عوض عبوری ضمانت منظور کرلی۔

مزیدخبریں