ایک نیوز نیوز: امیر تحریک لبیک پاکستان کے قافلے امیر سعد حسین رضوی کی زیر قیادت فیض آباد کی طرف رواں دواں،کارواں اور مارچ میں لوگوں کی تاریخی شرکت ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق لوگوں کی انتظار کی گھڑیاں ختم ہوگئی،لوگ فیض آباد جلسہ میں شرکت کیلئے پہنچنا شروع ہوگئے ہیں اور پُرجوش نظر آرہے ہیں۔
https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2022-08-13/news-1660387692-4157.mp4
https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2022-08-13/news-1660387690-6458.mp4
لوگوں کا کہنا ہے کہ اس بارایک نہیں لاکھوں نوجوان خادم حسین رضوی بننے کیلئے راولپنڈی فیض آباد کی سرزمین پرآرہے ہیں،عرصہ دراز سے کوئی پاکستان کی خاطر متحد نظر نہیں آیا۔ ہر جماعت اپنے ایجنڈے اور مفادات کو ملک و قوم سے پہلے سمجھتی ہے۔ لیکن ٹی ایل پی جیسی پارٹی سے ہر کسی کو امید کی کرن نظر آرہی ہے،تحریک لبیک پاکستان اب عوامی طاقت کی سب سے بڑی سیاسی جماعت بن چکی ہے۔
فیض آباد محض ایک پل نہیں، یہ صرف اینٹوں اور پتھروں کا مجموعہ نہیں اور نہ ہی یہ محض ایک گزرگاہ کا نام ہے۔ درحقیقت فیض آباد وہ یادگار مقام ہے جہاں ختم نبوت کے 8 شہداء کا خون جذب ہوا ہے۔