سابق صدر کا کارٹون پوسٹ کرنے پر برطرف ہونیوالی خاتون نے ائیر لائن پر مقدمہ کردیا

Aug 13, 2022 | 15:27 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز نیوز:  سابق امریکی صدر ٹرمپ کا کارٹون پوسٹ کرنے پر نوکری سے برطرف خاتون نے ائیر لائنز کے خلاف مقدمہ کردیا ہے۔ 

 ڈیلٹا ائیر لائن کی فلائٹ اٹینڈنٹ  نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایک کارٹون  سوشل میڈیا پر پوسٹ کیا تھا۔  جسے ایک جرم قرار دیتے ہوئےملازمت سے برخاست کر دیا گیا۔

 تفصیلات کے مطابق امریکی شہری لیونڈرا ٹیلر نے اب ڈیلٹا ائیر لائن کے خلاف مقدمہ دائر کیا ہے کہ اسے ملازمت سے نکال کر اس کے شہری حقوق کی خلاف ورزی کی گئی ہے۔

ڈیلٹا ائیر نے امریکن شہری کی فیس بک پر اس پوسٹ کو نسل پرستانہ قرار دیا اور یہ بھی موقف اختیار کیا ہے کہ ایسا کرنا کمپنی کی سوشل میڈیا پالیسی کے خلاف ورزی پر مبنی تھا۔ جس کا ارتکاب لیونڈرا ٹیلر نے کیا ہے۔

 واضح رہے ائیر لائن کی اس ملازمہ کو 2021 میں ملازمت سے نکالا گیا تھا۔ ٹرمپ کے اس کارٹون میں انہیں موجودہ امریکی صدر جو بائیڈن کے مقابلے میں ایک ماڈریٹر کے طور پر دکھایا گیا ہے۔  اور ٹرمپ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا گیا ہے اس ماسک پہننے پر شکریہ صدر ۔

مزیدخبریں